لاہور( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جناب عمر عطا بندیال نے جاتے جاتے ”ٹرپل ایس ”فیصلہ سنایا ہے ،اس شارٹ سویٹ اور سمارٹ فیصلے سے پاکستان کی سیاست میں زلزلہ آگیا ہے جس کے اثرات 30 دسمبر تک اپنا اثر دکھائیں گے ،کل ساری دنیا میں بریکنگ نیوز تھی کہ پاکستان میں 2027 افراد کرپشن کے شکنجے میں دوبارہ آگئے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ 16 ماہ کی پی ڈی ایم کی حکومت نے جو اپنے کیسز ختم کرانے کے لیے شب وروز محنت کی وہ خاک میں مل گئی ،عوام کو بھی اندھے کنوئیں میں دھکا دیا اور خود بھی عوام کی بددعائوں کی زد میں آ گئے ۔ا نہوںنے کہا کہ جس لیول پلیئنگ فلیڈ کا مطالبہ کر رہے تھے وہ کیسوں کی بحالی کی صورت میں انہیں مل گیا ،سپریم کورٹ نے سارا ریکارڈ اپنی تحویل میں محفوظ کر لیا ہے ،یہ ریکارڈ نہ اب ضائع کیا جا سکتا ہے نہ اس کو آگ لگ سکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جس اسمبلی میں ترامیم پاس کی گئیں اس کے ممبروں کی تعداد بعض اوقات 9 اراکین سے زیادہ نہیں تھی ،25 کروڑ لوگوں کے مال پر لوٹ مار کرنے والے عوام کے سامنے دوبارہ بے نقاب ہو گئے ، یہ نہ سیاست بچا سکے نہ کیسوں سے نکل سکے ،عوام کا نام ہی ریاست ہے یہ ریاست بچانے نہیں عوام کو تباہ و برباد کرنے آئے تھے اور آج پھر غریب عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے ،بجلی پیٹرول چینی اور آٹا غریب کا مسئلہ ہے لندن کے بھگوڑوں کا نہیں۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...