لاہور( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت ناکام معاشی پالیسیوں کی قیمت عوام سے وصول کرنے کا ظالمانہ سلسلہ ترک کرے ،عوام کی قوت خرید سلب کرنے کے بعد یہ اضافہ ملک میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کی سوچی سمجھی سازش معلوم ہوتی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ نگران حکومت ہر لحاظ سے پی ڈی ایم کی مجرمانہ حکومت ہے کی توسیع و تسلسل ہے، امید تھی انوارالحق کاکڑ مجرموں کے وارث بننے کی بجائے کسی بہتر راہ کا انتخاب کریں گے، مجرموں اور احمقوں نے معیشت کا جنازہ نکالا، نالائق اور برائے نام نگران عوام کو دفن کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس تازہ اضافے سے مہنگائی کی تباہ کن لہر کی شدت بڑھے گی، آئین و قانون کی بجائے ملک کو اپنی منشا کے تابع چلانے والوں کے پاس مزید تجربوں کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری واپس لے کر بھتہ خوری کا حکومتی سلسلہ بند کیا جائے، مجرموں کا گروہ داخلی امن کو آگ لگا کر انتشار و فساد کی راہ ہموار کرنے کی بجائے فوری انتخاب کروائے اور اقتدار منتخب حکومت کو منتقل کرنے کی ٹھانے،بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف عوامی ردعمل کو مزید روکنا اب ممکن نہیں۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...