اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کر دی اس ضمن میں اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت کا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔وفاقی حکومت کے جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ پارلیمنٹ کے قانون کے خلاف درخواستیں نا قابلِ سماعت ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستیں خارج کی جائیں۔جمع کرائے گئے جواب میں وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ آئین کے آرٹیکل 191 کے نیچے قانون سازی کر سکتی ہے، آئین کا آرٹیکل 191 پارلیمنٹ کو قانون بنانے سے نہیں روکتا۔وفاقی حکومت کا جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہنا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے عدلیہ کی آزادی متاثر نہیں ہوتی۔جمع کرائے گئے جواب میں وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت سپریم کورٹ کا کوئی اختیار واپس نہیں کیا گیا۔وفاقی حکومت نے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں یہ بھی کہا ہے کہ میرٹ پر بھی پارلیمنٹ کے قانون کے خلاف درخواستیں نا قابلِ سماعت ہیں۔
مقبول خبریں
پاک بھارت کشیدگی،وزیر داخلہ سے قائمقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)پاک بھارت کشیدگی کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نے 48 گھنٹوں کے دوران دوسری ملاقات...
کھوئی رٹہ اور باغ میں بھارت کی سول آبادی پر گولہ باری،شیر خوار بچی...
کھوئی رٹہ(این این آئی)آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے کھوئیرٹہ سیکٹراور باغ پر بھارت کی جانب سے سول آبادی پربلااشتعال گولہ باری کی گئی ہے...
اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل...
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے...
قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، وزیراطلاعات عطاء...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے...