ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ شادی میں عمر اور مذہب سے فرق نہیں پڑتا، رشتے میں عزت ہونی چاہیے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے اپنی عمر سے بڑے سیف علی خان سے شادی کے بعد سے اب تک سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے متعلق گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا عمر کی کیا اہمیت ہے؟ سیف پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آتے ہیں، میں خوش ہوں کہ میں ان سے 10 سال چھوٹی ہوں، انہیں فکر مند ہونا چاہیے۔کرینہ کپور نے کہا کہ کوئی نہیں کہے گا کہ وہ (سیف) 53 سال کے ہوگئے ہیں، عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ احترام اور محبت ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔اس کے علاوہ بالی وڈ اداکارہ نے سیف علی خان اور اپنے مختلف مذاہب کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ لوگ میرے اور سیف کے مختلف مذہب اور ہمارے درمیان عمر کے فرق پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ’سیف اور میرے درمیان سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی کمپنی سے لطف اندوز ہوتے ہیں، اس سے فرق کیوں پڑنا چاہیے کہ وہ کس عقیدے کو مانتا ہے یا ا ن کی عمر کیا ہے؟ یہ بحث کا موضوع نہیں ہونا چاہیے’۔واضح رہے کہ سیف اور کرینہ کپور کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، اداکار سیف علی خان کی عمر 53 برس جب کہ کرینہ 44 برس کی ہیں۔جوڑے کے ہاں دو بچے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔اس سے قبل سیف نے 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی، امریتا سیف سے 13 سال بڑی تھیں، ان کے دو بچے اداکارہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں تاہم سیف اور امریتا سنگھ کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...