اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا۔فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی فل کورٹ سماعت کی عدالتی کارروائی براہِ راست نشر کرنے کے معاملے پر فل کورٹ اجلاس میں اتفاق کیاگیا۔عدالتی کارروائی براہِ راست دکھانے کے لیے 5 کیمرے کمرہ عدالت نمبر 1 میں جبکہ 4 کیمرے وزیٹرز گیلری میں لگائے گئے ہیں۔ایک کیمرہ ججز ڈائس کے سامنے وکلا کے روسٹرم کے لیے نصب کیا گیا ہے۔اجلاس سے قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پہلے دن فل کورٹ میٹنگ کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا۔زیرِ التوا مقدمات اور ترجیحی بنیادوں پر سماعت کے لیے مقدمات کا انتخاب ایجنڈے میں شامل تھا۔عوامی مفاد کے مقدمات کی کارروائی ٹیلی کاسٹ کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔مقدمات کی موثر سماعت کے لیے رہنما اصول مرتب کرنے پر مشاورت اس ایجنڈے کا حصہ تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...