اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کر دیا۔بطور چیف جسٹس پہلے دن سپریم کورٹ آمد کے موقع پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے پولیس کو اپنی ذمے داری دل جمعی سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے سابق چیف جسٹس پاکستان کو گارڈ آف آنر دیا گیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سپریم کورٹ آمد کے موقع پر عملے کی جانب سے استقبال کیا گیا۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بہت ساری میٹنگز ہیں اور فل کورٹ ہے، آپ سب کا تعاون چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں سے تفصیلی ملوں گا، لوگ سپریم کورٹ خوشی سے نہیں آتے، لوگ اپنے مسائل ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ آتے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں، یقینا کچھ لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ کے عملے کو ہدایت کی کہ انصاف کے دروازے کھلے اور ہموار رکھیں، آنے والے لوگوں کی مدد کریں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ بطور چیف جسٹس اپنے پہلے روز بغیر پروٹوکول سپریم کورٹ پہنچے، وہ اپنی ذاتی گاڑی میں عدالت آئے۔
مقبول خبریں
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...
پاک بھارت کشیدگی،وزیر داخلہ سے قائمقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)پاک بھارت کشیدگی کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نے 48 گھنٹوں کے دوران دوسری ملاقات...
کھوئی رٹہ اور باغ میں بھارت کی سول آبادی پر گولہ باری،شیر خوار بچی...
کھوئی رٹہ(این این آئی)آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے کھوئیرٹہ سیکٹراور باغ پر بھارت کی جانب سے سول آبادی پربلااشتعال گولہ باری کی گئی ہے...
اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل...
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے...