اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2013 کے انتخابات کے وقت آصف علی زرداری ایک مضبوط صدر کے طور پر موجود تھے، نگران وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو سمیت چاروں صوبوں کے نگران وزرائے اعلی پیپلز پارٹی ہی کے تجویز کردہ تھے،جنرل اشفاق پرویز کیانی چیف آف آرمی سٹاف تھے جو برسوں محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کیساتھ کام کر چکے تھے اور جنہیں زرداری صاحب نے تین سال کی توسیع دی تھی، انتخابات کے دوران دْور دْور تک مسلم لیگ (ن) کی مدد کرنے ولا کوئی نہیں تھا۔سمجھ میں نہیں آتا کہ بلاول بھٹو نے یہ کیسے کہہ دیا کہ 2013 میں پیپلز پارٹی کو پنجاب سے بے دخل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ میں بلاول کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن اْنہیں شاید حقائق کا علم نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری پوری تاریخ میں صرف2013 کے انتخابات کے بارے میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ان میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی 2013ء میں پنجاب سے فارغ نہیں ہوئی وہ تو1985ئ میں ہی پنجاب سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی۔2013ء ہی نہیں،پیپلز پارٹی کو 2008،1997ئ،1993ئ،1990ء ،1988ء تمام انتخابات میں پنجاب سے شکست ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ موجودہ نگران حکومت پر تنقید سے ممکن ہے پیپلز پارٹی کی قیادت اپنی ممکنہ شکست کی پیش بندی کررہی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان گرماگرمی ہوتی رہتی ہے۔اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم ختم کرنے کے عدالتی فیصلے کے باوجود سابق وزیر اعظم نوازشریف کی 21اکتوبرکوپاکستان آمد کے پروگرام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ایک اور سوال کے جواب میں سینیٹر صدیقی نے کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کا بیانیہ صرف اس کی کارکردگی ہو گا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...