نیویارک(این این آئی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے شام گیئر پیڈرسن سے نیویارک میں اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل مندوب کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے شام کے بحران کے سیاسی حل میں پیش رفت اور جدہ میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس کے نتائج سمیت اس سلسلے میں مملکت اور اقوام متحدہ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ مملکت شام کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھنے کی خواہش رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم شام کی وحدت، سالمیت، سلامتی، استحکام اور عرب وابستگی کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔اس موقعے پرنیویارک میں اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل نمائندے ڈاکٹر عبدالعزیز الواصل اور وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداد بھی موجود تھے۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...