ممبئی (این این آئی)بھارت کی پرکشش اداکارہ مونا سنگھ کا کہنا ہے کہ مجھ میں اب اتنی برداشت نہیں ہے کہ ایک ہی کردار برسوں تک ادا کرتی رہوں۔مونا سنگھ نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی وی کی دنیا کو خیرباد کہنے سے متعلق بات کی۔مونا نے 2016 میں ٹی وی پر کام کرنا چھوڑ دیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ میں نے ٹی وی جان بوجھ کر چھوڑا۔اداکارہ نے کہا کہ میرا سفر نہایت شاندار ہے، ٹی وی سے آغاز کیا، میزبانی کی، تھیٹر میں کام کیا، فلمیں بنائیں اور اب میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم کیلئے کام کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اس تبدیلی سے بہت لطف اندوز ہو رہی ہوں، اداکاروں کے پاس عصر حاضر میں کام سے مناسبت رکھنے کا یہی ایک طریقہ ہے۔مونا سنگھ نے حال ہی میں”میڈ اِن ہیون 2” کے سیزن میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ او ٹی ٹی شو کیلئے چند مہینے کام کرنا ہوتا ہے، کام مکمل کرکے آپ اگلا شو کرتے ہیں، ٹی وی میں ایسا نہیں ہوتا اور اب مجھ میں اتنا صبر نہیں کہ میں ایک ہی کردار برسوں ادا کرتی رہوں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...