ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار سلمان خان جہاں اپنی دبنگ اداکاری سے مشہور ہیں وہیں ان میں ایک اور منفرد ٹیلنٹ بھی پایا جاتا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا پر اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پورٹریٹ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں سلمان خان کو چارکول پینسل کی مدد سے 2 انسانی شکلوں کو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کبھی پینسل سے تو کبھی پورٹریٹ کو مکمل کرنے کیلئے اپنے ہاتھوں اور انگلیوں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ سلمان خان کے اس چھپے ٹیلنٹ کو جان کر کہیں ان کے مداح حیران ہورہے ہیں تو کہیں انہیں سراہا بھی جارہا ہے۔واضح رہے سلمان خان ناصرف بہترین اداکار اور ایک آرٹسٹ ہیں بلکہ وہ اپنی ایک غیر سرکاری تنظیم ‘بینگ ہیوم’ بھی چلا رہے ہیں جس سے وہ ضرورت مندوں کی خدمت میں بھی پیش پیش نظر آتے ہیں۔
مقبول خبریں
مریم نواز نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے...
پاکستان ایٹمی قوت، اسرائیل ہم پر حملہ نہیں کر سکتا، وزیر دفاع
اسلام آباد(این این آئی) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم ایٹمی قوت ہیں، اسرائیل پاکستان پر حملہ نہیں کر سکتا۔اپنے ایک بیان...
کیا پی ٹی آئی شنگھائی تعاون تنظیم کو بھی سبوتاژ کرنا چاہتی ہے؟ شیری...
اسلام آباد(این این آئی) پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تحریک اںصاف کے اسلام آباد میں دھرنوں...
ڈبل ٹیکسیشن ٹریٹی نظرِ ثانی کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا 3 رکنی...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈبل ٹیکسیشن ٹریٹی نظرِ ثانی کیس کی سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس...
اسلام آباد پر ہر چوتھے دن خیبرپختونخوا سے دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی...
اسلام آباد(این این آئی) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اندازہ ہے کہ سڑکوں کی بندش سے لوگوں کو پریشانی ہے ان...