روس خوراک اور توانائی کے وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے، یوکرین صدر

0
121

کیف(این این آئی)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ماسکو پر خوراک اور توانائی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو جوہری ہتھیار رکھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرین کے صدر نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ روس خوراک کی قیمتوں اور جوہری توانائی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روس عالمی سطح پر خوراک کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ اس نے کئیف سے چھین لی گئی زمین کی بین الاقوامی شناخت حاصل کی جائے۔سنہ2022 میں روس کے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاسوں میں اپنی پہلی براہ راست شرکت کے دوران زیلنسکی نے ماسکو کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ روس نے عالمی منڈی میں خوراک کی کمی کو ہتھیار بنانے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے روس پر یوکرینی بچوں کو اغوا کر کے نسل کشی کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ کییف عالمی امن اجلاس کی تیاری کے لیے کام کر رہا ہے۔زیلنسکی نے کہا کہ “یوکرین اپنی طاقت سے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تاکہ روسی جارحیت کے بعد دنیا میں کوئی بھی کسی ملک پر حملہ کرنے کی جرات نہ کرے۔ قابض ملک کو اپنی سرزمین پر واپس آنا چاہیے۔