لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز عوام کو ہچکولے کھاتی حکومت کو آخری دھکا دینے کی دعوت دینے میدان میں نکل چکی ہیں،ہم پر جو بھی ایف آئی آر ہو گی ہم اس کی تصویر بنا کر رکھیں گے ، عمران خان کو استعفیٰ دے کر گھر چلے جانے کی بات سمجھ آ جانی چاہیے، آٹھ دسمبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے فیصلوں کا اعلان تیرہ دسمبر کو مینار پاکستان پر ہوگا۔ جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹا ،بجلی ، گیس ،چینی ، ادویات چوروں کے اربوں روپے کے ڈاکے کے خلاف اورجمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے عوام تیرہ دسمبر کو گھروں سے باہر نکلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم منہ پر ہاتھ رکھ کر دھمکی دیدے تو کیا رہ جاتا ہے ،ہم پر جو ایف آئی آر ہوگی ہم اس کی تصویر بنا کر رکھیں گے ،اس حکومت کوآٹا ، گھی، چینی اور روزگار کی کوئی فکر نہیں ہے، پی ڈی ایم سے ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،آپ عوامی طاقت کو نہیں روک سکتے آپ کو استعفیٰ دے کر گھر چلے جانے کی بات سمجھ آجانی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم منتظمین ہیں جلسے میں کرسیاں بھی لگائیں گے اور اسٹیج بھی لگائیں گے ،یہ وہ کارکن ہیںجنہوںنے آمرانہ سوچ کا ہمیشہ مقابلہ کیا ، اب آپ کے ڈرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے ،جو عوام کے ووٹوں سے آتا ہے وہ عوام کو ریلیف دیتا ہے ، وہ دن رات صبح شام عوام کا سوچتا ہے ،حکمرانوں نے ایک کروڑ نوکریوں کی باتیں تو کی لیکن ایک نوکری نہیں دی بلکہ کروڑوں لوگوں کو بیر وزگار کر دیاگیا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...