لاہور( این این آئی)حکومت کے خلاف بننے والے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا غیر معمولی اجلاس کو ( منگل) اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں 13دسمبر کو پہلے مرحلے کی تحریک کے اختتام پر آئندہ کے لائحہ عمل کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔ اجلاس اتحاد کے صدر و جے یو آئی(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا جس میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت اور سینئر رہنما شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پہلے مرحلے کی تحریک کا جائزہ ، 13دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے اور آئندہ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 13دسمبر کو منعقدہ لاہور جلسے میں متوقع اہم فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے جس میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ، اسمبلیوں سے استعفوں سمیت دیگر آپشنز زیر غور آئیں گے اور حتمی فیصلے ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے فیصلوں کا حتمی اعلان مینار پاکستان گرائونڈ پر منعقدہ جلسے میں کیا جائے گا ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...