اسلام آباد (این این آئی)مالی سال 2023ـ24 کے ابتدائی دو ماہ کے دوران چین کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو مجموعی طور پر 50.4 ملین ڈالر ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اگست کے دوران پاکستان کو چین سے 32.4 ملین ڈالر کی اضافی ایف ڈی آئی موصول ہوئی۔ گوادر پرو کے مطابق مالی سال 2022ـ23 کے پہلے دو ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال میں چین کی جانب سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو تقریبا 33.69 فیصد ہے۔ مالی سال 2022ـ23کے جولائی اور اگست میں چین کی جانب سے مجموعی ایف ڈی آئی 37.7 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ گوادر پرو کے مطابق اسی طرح پاکستان نے چین کے ہانگ کانگ سے بھی 16.1 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں مالی سال 2023ـ24 کے پہلے دو ماہ میں مجموعی طور پر 33 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جولائی تا اگست 2024 کے دوران ہانگ کانگ سے سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ، اسی مدت کے مقابلے میں جب پچھلے مالی سال میں ہانگ کانگ سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری صرف 0.8 ملین ڈالر تھی۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں پاکستان نے دنیا بھر کے مختلف شراکت دار ممالک سے مجموعی طور پر 150.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کی۔ اس میں سے 32.4 ملین ڈالر چین سے آئے اور اضافی 16.1 ملین ڈالر ہانگ کانگ کی طرف سے دیئے گئے۔ گوادر پرو کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ عبوری فہرست کے مطابق جولائی تا اگست مالی سال 2023ـ24 میں پاکستان کو 260.4 ملین ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران موصول ہونے والے 176.4 ملین ڈالر کے مقابلے میں 76 فیصد زیادہ ہے۔
مقبول خبریں
اسلام آباد میں اسموگ کا خدشہ، ضلعی انتظامیہ متحرک
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد میں اسموگ کے خدشے کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔انتظامیہ نے شہر کے نواح میں آلودگی کا...
سابق چیف جسٹس پر حملہ، برطانوی ڈپلومیٹک پولیس کا پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ
لندن (این این آئی)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملے کے معاملے پر برطانوی ڈپلومیٹک پولیس پاکستانی ہائی کمیشن...
پاکستان میں اقوامِ متحدہ کا پاپولیشن فنڈ اہم خدمات انجام دے رہا ہے: کامران...
کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقوامِ متحدہ کا پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) اہم...
مریم نواز کا رویہ انتہائی تشویش ناک ہے، زرتاج گل
ڈیرہ غازیخان (این این آئی)تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کا یہ رویہ انتہائی تشویش ناک ہے۔اپنے ایک...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسری بار اضافے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)بڑی پیٹرولیم مصنوعات پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 16 نومبر سے ایک بار پھر 4 سے 5 روپے...