دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بدستور پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے شبمن گل دوسری پوزیشن پر آگئے۔بابر اعظم کے پوائنٹس 863 سے کم ہو کر 857 ہوگئے ہیں جبکہ شبمن گل کے ریٹنگ پوائنٹس 759 سے بڑھ کر 814 ہوگئے ہیں۔جنوبی افریقا کے بیٹر رسی ون ڈر ڈسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ امام الحق ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان کے فخر زمان تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین بیٹرز کی لسٹ سے باہر نکل کر رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج نے آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔محمد سراج 694 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسری پوزیشن پر ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...