وزیر خارجہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگوہ

0
166

نیویارک (این این آئی)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے نیویارک میں ملاقات کی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ نے مستحکم، پرامن، خوشحال اور منسلک افغانستان کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے افغانستان میں دیرپا امن کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔