بیجنگ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ عالمی سلامتی کے لئے خطرہ بننے والے چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو یکجا ہونا ہوگا،عالمی برادری کو لیگل فریم ورک کی رہنمائی میں ہم آہنگی کے ساتھ دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے کوشش کرنی چاہیے ،دہشت گردی ، پرتشدد انتہا پسندی ، اکثریت پسندی ،فرقہ واریت، منظم جرائم اور سائبر کرائم سے دنیا کوخطرات لاحق ہیں ،چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے عالمی سلامتی کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔ وزیر داخلہ نے چین میں گلوبل پبلک سکیورٹی کوآپریشن فورم کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے باہمی تعاون سے بین الاقوامی سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر زور دیا ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ عالمی سلامتی کے لئے خطرہ بننے والے چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو یکجا ہونا ہوگا۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ عالمی برادری کو لیگل فریم ورک کی رہنمائی میں ہم آہنگی کے ساتھ دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے کوشش کرنی چاہیے ۔وزیر داخلہ نے کہاکہ تمام ممالک کو عالمی برادری کے اقدامات سے مشترکہ سلامتی کے فوائد پہنچنے چاہئیں ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ دنیا کو درپیش سکیورٹی خطرات سے بچاؤ کیلئے مؤثر ڈھانچہ اور میکنزم بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی ، پرتشدد انتہا پسندی ، اکثریت پسندی ،فرقہ واریت، منظم جرائم اور سائبر کرائم سے دنیا کوخطرات لاحق ہیں ،چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے عالمی سلامتی کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔ سرفراز بگٹی نے کہاکہ پاکستان ایک محفوظ دنیا کے لئے پائیدار نقطہ نظر کے ساتھ عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ گلوبل سکیورٹی کو بڑھانے کیلئے پاکستان ہر قسم کے بین الاقوامی تعاون میں فعال کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...