لاہور (این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔نجی ویب سائٹ کو دیئے ایک انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر نے اپنی فٹنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرے چہرے کی جِلد بہت زیادہ خشک ہے، اس لیے میں روزانہ خوب پانی پیتی ہوں اور جلد کو قدرتی ٹوٹکے سے موئسچرائز کرتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میں گلیسرین، شہد اور لیموں کا مکسچر بنا کر چہرے کا مساج کرتی ہوں، اس کے علاوہ اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق موئسچرائزنگ کریم بھی دن کے اوقات میں استعمال کرتی ہوں۔صبا کا کہنا تھا کہ روزانہ رات سونے سے قبل میں گلیسرین میں چند قطرے کیسٹر آئل ملا کر اپنے ہاتھوں اور پیروں کا مساج کرتی ہوں، فٹ رہنے کے لیے روزانہ چہل قدمی کرتی ہوں چاہے میں کتنی بھی زیادہ تھک کر گھر واپس آئی ہوں۔اپنے حسین گھنے بالوں کا راز بتاتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ میں نے ناریل، بادام اور سرسوں کے تیل کا مکسچر بنا کر رکھا ہوا ہے جو وہ ہفتے میں تین دن اپنے بالوں میں لگاتی ہوں۔
مقبول خبریں
شیری رحمان کا کرم میں مرکزی شاہراہ کی تاحال بندش پر گہری تشویش کا...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کرم میں مرکزی شاہراہ کی تاحال بندش پر گہری تشویش کا اظہار...
گالی گلوچ، الزام تراشی اور پگڑیاں اچھالنے کا سبق دینے والا نوجوانوں کا ہمدرد...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی ماں اپنے بچوں کو جلاؤ گھیراؤ اور گالی گلوچ کی ترغیب...
ایف 8 ایکسچینج چوک کا انڈر پاس صرف 42 روز کی ریکارڈ مدت میں...
اسلام آباد (این این آئی)ایف 8 میں تعمیر ہونے والا انڈرپاس 24 دسمبر کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ ایف 8 ایکسچینج چوک...
حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکراتی عمل کاآغاز مثبت پیش رفت ہے، سینیٹر عرفان...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین باقاعدہ...
حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کا عمل نیک شگون ہے ، سر دار...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں حکومتی اور حزب اختلاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا...