ممبئی (این این آئی)فلمساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کے گیت ‘ساجن جی گھر آئے’ کیلئے سلمان خان کو گڑگڑا کر پھٹی ہوئی جینز پہننے کے بجائے سوٹ پہننے پر آمادہ کیا تھا۔فلمساز کرن جوہر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کے گیت ‘ساجن جی گھر آئے’ کیلئے سلمان خان کو گڑگڑا کر پھٹی ہوئی جینز پہننے کے بجائے سوٹ پہننے پر آمادہ کیا تھا۔کرن جوہر نے ایک فیشن ڈیزائنر سے بات کرتے ہوئے 1998 میں بننے والی فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پروڈکشن کے پاس سلمان خان کیلئے سوٹ تیار تھا، ہم ‘ساجن جی گھر آئے’ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ سیٹ پر سلمان خان پھٹی ہوئی جینز اور سیاہ ٹی شرٹ پہن کر آگئے، ہم نے تو ان کیلئے سوٹ بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں سلمان سے بہت ڈر گیا تھا اور آج بھی ڈرتا ہوں، اْس وقت سلمان خان نے مجھے کہا کہ ‘آپ کو پتا ہے، کسی دلہا نے آج تک پھٹی ہوئی جینز پہن کر اسے ٹرینڈ نہیں بنایا۔کرن جوہر کا کہنا تھا کہ مجھے اچانک اپنا بلڈ پریشر بڑھتا ہوا محسوس ہوا کیونکہ سلمان سے پہلے ہی لباس کے متعلق بات طے ہوچکی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں نے سپر اسٹار کو نشاندہی کی کہ دیکھیں اتنا بڑا سیٹ لگا ہے، کاجول بھی لہنگا پہن رہی ہیں لیکن سلمان اس گیت کو ٹی شرٹ میں ہی فلمانا چاہتے تھے۔کرن نے بتایا کہ میں نے صاف انکار کردیا اور پھر سلمان خان کے آگے رو پڑا، میں یہ کہتے ہوئے ان کی منتیں کرنے لگا کہ یہ میری پہلی فلم ہے، پلیز سوٹ پہن لیں۔کرن جوہر نے کہا اس کے بعد سلمان فوری طور پر سوٹ پہننے پر راضی ہوگئے اور مجھے کہا کہ رونا بند کریں۔
مقبول خبریں
راولپنڈی،عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہلیہ اور وکلا کی ملاقات
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ان...
قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے تمام شہریوں کے حقوق کی پاسداری ناگزیر ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زر داری نے کہاہے کہ قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے تمام شہریوں کے حقوق...
عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی رہائی سمیت 3 مطالبات رکھے ہیں، اسد قیصر
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات...
اعظم نذیر تارڑ سے ترک سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقا پر گفتگو
اسلام آباد(این این آئی)وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو سے ملاقات کی...
پاکستان کی سیکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں،...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کو ملنے والی سزاؤں پر بین الاقوامی ردعمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا...