ننکانہ صاحب (این این آئی)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی معاونِ خصوصی مشعال ملک نے کہا ہے کہ اس وقت سکھ بہن بھائی بہت مشکل میں ہیں، میں ان کے ساتھ ہوں۔ننکانہ صاحب میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی معاونِ خصوصی مشعال ملک گوردوارہ جنم استھان پہنچیں، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابا گورونانک نے امن کے لیے اپنی ساری زندگی وقف کر دی۔مشعال ملک نے کہا کہ کینیڈا کے اندر سکھ فیملیز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، آر ایس ایس کے لوگ کینیڈا کے اندر سکھ فیملیز کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آر ایس ایس کے لوگ ہندوستان میں کھلے عام اقلیتوں کا قتلِ عام کر رہے ہیں، خالصتان کے حامی سکھوں کو پوری دنیا میں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی معاونِ خصوصی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو ٹارچر کیا جا رہا ہے، یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تنظیم آر ایس ایس ایک دہشت گرد تنظیم ہے، جو پوری دنیا میں سکھوں اور کشمیریوں کا قتلِ عام کر رہی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ ہندوستان کے اندر گرجا گھروں، مساجد اور گوردواروں کو شہید کیا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...