نیویارک (این این آئی)امریکا کے دورے پر گئے ہوئے نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ سے نیو یارک میں ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او نے ملاقات کی جس میں پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعظم نے ریوٹنٹو گروپ کو پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے انہیں بتایا کہ پاکستان میں 6 ٹریلین ڈالرز سے زائد مالیت کے معدنی ذخائر موجود ہیں۔ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او نے سرمایہ کاری کی دعوت پر وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کا شکریہ ادا کیا۔ریو ٹنٹو گروپ کے سی ای او نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...