واشنگٹن (این این آئی)امریکی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ امریکا مشرقِ اوسط میں اپنے دو قریبی اتحادیوں سعودی عرب اور اسرائیل کے ساتھ باضابطہ دفاعی معاہدوں پر غور کر رہا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جریدے بلومبرگ نے لکھاکہ امریکا مشرقِ اوسط میں اپنے دو قریبی اتحادیوں سعودی عرب اور اسرائیل کے ساتھ باضابطہ دفاعی معاہدوں پر غور کر رہا ہے اوریہ معاہدے ان کے ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہوں گے۔