سعودی معیشت عالمی سطح پر 7 کی فہرست میں واپس آسکتی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

0
266

ریاض(این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تصدیق کی ہے کہ 2022 میں سعودی عرب کی معیشت نے جی 20 ممالک میں سب سے تیزی سے ترقی کی۔ غیر تیل کی معیشت کی ترقی کے تناظر میں اس سال بھی سعودی عرب جی 20 ملکوں میں بھارت کے بعد دوسرا تیز ترین ترقی کرنے والا ملک شمار ہونے جارہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد نے مزید کہا کہ سعودی معیشت دنیا میں 17ویں نمبر پر ہے اور ہم 7 کی فہرست میں واپس آ سکتے ہیں۔ ویژن 2030 کے لیے زیادہ عزائم کے ساتھ نئے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی اقتصادی راہداری سعودی عرب کو صرف تیل ہی نہیں بلکہ توانائی کا ذریعہ بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ یورپ، ایشیا اور افریقہ کے درمیان دنیا کی اہم ترین لاجسٹک راہداری بن جائے گی۔