ریاض(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بحران پیدا کرنے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے میں ریاست کے فریم ورک سے باہر مسلح گروہوں کے بڑھتے ہوئے کردار سے خبردار کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ شہزادہ فیصل نے یہ بیان عرب سربراہی اجلاس ٹرائیکا اور یو این جنرل اسمبلی میں وزارت خارجہ کی سطح پر منعقد غیر رسمی مذاکراتی سیشن کے دوران تقریر کے بعد دیا ہے۔شہزادہ فیصل نے کہا کہ جس آسانی کے ساتھ ان گروہوں کے پاس جدید تکنیکی ذرائع اور ہتھیار آ رہے ہیں، یہ صورتحال ریاستی اداروں کو کمزور کر رہی ہے۔ ان گروہوں کا اثر و رسوخ جغرافیائی سرحدوں سے تجاوز کر رہا ہے جو سلامتی اور استحکام کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلح گروپوں کے نقصان کو محدود کرنے کے لیے ان کے خلاف سنگین اور سخت اقدامات کرے۔عرب اجلاس کا ٹرائیکا الجزائر، سعودی عرب اور بحرین پر مشتمل ہے۔ شہزادہ فیصل نے سیشن کے دوران یہ بھی کہا کہ مملکت یمنی فریقوں کے درمیان بات چیت کی منتظر ہے۔ یہ بات چیت یمن میں سلامتی اور استحکام لانے میں کردار ادا کرے گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...