لاہور( این این آئی) گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ پلے بیک سنگر کے طور پر مجھے جو کامیابیاں ملی ہیں اس کا میں نے تصور بھی نہیں کیا تھا ،کم عمری میں بہترین پلے بیک سنگر کا ایوارڈ جیتنا میری زندگی کا خوشگوار لمحہ تھا۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ایک نجی ٹی وی چینل میں کو ہوسٹ کے طور پر کام کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا سلسلہ جاری رکھا جس کے بعد شو چھوڑ کر اپنی تمام تر توجہ گلوکاری کی طرف مرکوز کر لی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری پہلی ترجیح گلوکاری ہے اور اسی میں اپنا نام بنانے کی خواہشمند ہوں۔آئمہ بیگ نے کہا کہ انتہائی کم عمری میں سینئر گلوکاروں کی موجودگی میں لکس ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا جو میرے لیے حیرت کا باعث تھا اور بعد ازاں لکس ایوارڈ بھی میرے حصے میں آیا جو میری زندگی کا ایک یادگار لمحہ تھا جس کو میں ہمیشہ یاد رکھوں گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...