لاہور(این این آئی)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ آج کے دور میں خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ، تما م شعبوں میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہی ہیں ،بعض شعبوں میںمردوں کی نسبت خواتین کی کارکردگی کا گراف بلند جارہا ہے ۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جدید وقت کے تقاضوں کے باعث آج خواتین ہر شعبہ زندگی سے وابستہ ہوچکی ہیں اور صنف نازک ہونے کا تاثر بتدریج ختم ہوتا جارہا ہے اور اس رحجان کی شرح بڑے شہروں میں سب سے زیادہ ہے مگر بدقسمتی سے آج بھی پاکستان کے دیہاتوں میں خواتین سے ناروا سلو ک کیا جاتا ہے یہ سب کچھ جہالت کی وجہ سے ہے جب تک دیہاتوں میں تعلیم کو فروغ نہیں دیا جائے گا اس وقت تک دیہاتوں میں رہنے والی خواتین کو اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی نہیں ہوسکتی اور نہ ان میں اعتماد پیدا ہوسکتا ہے ۔وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں کو بچیوں کی تعلیم کے لئے انقلابی اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ دیہاتوں میں بسنے والی خواتین بھی تعلیم یافتہ ہوکر اچھی زندگی بسر کرسکیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...