پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کردی

0
167

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیئر حسین بخاری نے سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کردی ۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کردی ۔سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیئر حسین بخاری نے ایک ہفتہ قبل سردار لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ،سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا ۔