لاہور( این این آئی ) خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ شبانہ اعظمی میری پسندیدہ اداکارہ ہیں اورمیری خواہش ہے کہ میں بھی ان کی طرح کام کر کے اپنا مقام بنائوں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ کہ بھارت میں میری پہلی فلم ” موم ”کے دوران سری دیو ی نے جس قدر محبت اور شفقت کا مظاہرہ کیا میں اسے زندگی بھر فراموش نہیں کر سکوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارت اور پاکستان میں امن کی ایسی فضاء قائم ہونی چاہیے جس سے دونوں ممالک میں بسنے کروڑوں لوگ مفلسی کی زندگی سے نکل کر خوشحال مستقبل دیکھیں ۔جنگ سے کبھی بھی مسائل حل نہیں ہوتے اس لئے بھارت کو جارحانہ رویے اپنانے کی بجائے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے اور اس سے دونوں ممالک ہی پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...