لاہور( این این آئی) سینئر اداکار معمر رانا نے کہاہے کہ بلا تعطل فلمیں بنیں گی تو سنیمائوں کی رونق میں اضافہ ہوگا،معیار اچھا ہو تو کم بجٹ کی فلمیں بھی زیادہ کامیاب ہو سکتی ہے اور فلم ”چوڑیاں ”کی کامیابی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ایک انٹر ویو میں معمر رانا نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری میں پوٹینشل ہے ، ہمیں اپنی سمت کا تعین کرنا ہوگا، فارمولہ فلموں سے جان چھڑانا ہو گی ، لکھنے والو ں کو اس پر توجہ مرکوز کرنی ہے کہ جب لوگوں کے ہاتھ میں اینڈرائیڈ موبائل کی صورت میں سینما سے بڑھ کر انٹرٹینمنٹ موجود ہے تو انہیں ایسا کیا لکھنا چاہیے کہ لوگ اسے چھوڑ کر سینما کی طرف آئیں۔ معمر رانا نے کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ ہم بڑے بجٹ کی ہی فلمیں بنائیں کم بجٹ کی فلمیں بھی آج کے دور میں بھی زیادہ کامیاب ثابت ہوسکتی ہیںلیکن فلم کا معیارا چھا ہونا چاہیے جو کہ لوگوں کو سینما گھروں میں واپس آنے پر مجبور کر دے ، ” چوڑیاں ” کم بجٹ کی فلم تھی لیکن اس کے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...