ریاض(این این آئی) نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے اگلے سال کے لیے حج انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انیق احمد نے ان سے درخواست کی کہ وہ پاکستانی حجاج کو ان مقامات کے قریب رہائش دیں جہاں سالانہ مناسکِ حج ادا کیے جاتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق وزیر مذہبی امور اس وقت مملکت کے ایک ہفتے کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سینئر سعودی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں تاکہ پاکستانی زائرین کے سفر کو مزید آسان بنانے کے لیے مکہ روٹ انیشی ایٹو کو اسلام آباد سے آگے بڑھانے کے امکانات تلاش کیے جائیں۔انہوں نے سعودی وزیر کے ساتھ گفتگو کے بعد کہا کہ مملکت نے آئندہ سال حج کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے سہولیات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...