اسلام آباد (این این آئی)چین نے مین لائنـون کیلئے 6 ارب 60 کروڑ ڈالر کی نظرثانی شدہ لاگت پر اتفاق کر لیا ہے اور منصوبے کا ترمیم شدہ ڈیزائن پلان 31 اکتوبر تک پاکستان کو پیش کیا جائے گا جو کراچی تا پشاور 1872 کلو میٹر ریلوے ٹریک منصوبہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری مواصلات خرم آغا پاکستان کی جانب سے سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپس (جے ڈبلیو جی) برائے ایوی ایشن، ریلوے اور انفرااسٹرکچر کے سربراہ ہیں، اور سیکریٹری ریلوے مظہر علی شاہ لاگت اور اس سے متعلقہ معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے پیر کو جے ڈبلیو جی اجلاس میں شرکت کیلئے اسی ہفتے کے آخر میں بیجنگ جائیں گے۔معاہدے کا باقاعدہ اعلان نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے 18 اکتوبر کو ون بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے متعلق سالانہ تقریبات میں شرکت کے لیے دورہ چین کے دوران متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ایم ایل۔1 کی لاگت کا تخمینہ پہلے تقریباً 9 ارب 80 کروڑ ڈالر لگایا گیا تھا تاہم چین نے کچھ لچک دکھائی اور ڈیزائن کی چند تبدیلیوں سے لاگت کم کرنے میں مدد ملی، اسی طرح منصوبے کے کچھ دوسرے حصے مقررہ وقت پر خود پاکستان ڈیولپ کرے گا۔نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے دورہ چین میں دونوں فریقین 2018 سے 2022 کے درمیان تاخیر کا شکار ہونے والے 4 مجوزہ منصوبوں پر عمل درآمد کے معاملے کو بھی اٹھائے جانے کی توقع ہے، اگلے ہفتے جے ڈبلیو جی کے اجلاس میں میرپورـمظفر آبادـمانسہرہ موٹروے، ڑوبـڈیرہ اسمٰعیل خان موٹروے اور بابوسر ٹاپ سمیت چار منصوبوں پر باضابطہ مذاکرات بھی ہوں گے۔باخبر ذرائع نے بتایا کہ اس وقت کے وزیراعظم شہباز شریف نے چینی قیادت کو ان منصوبوں کی بحالی کے لیے گزشتہ برس راغب کیا تھا، چین نے بھی ایم ایل۔1 منصوبے کے لیے تیز رفتار کام پر اتفاق کیا تھاتاہم اس کے بعد سے کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوسکی، اب ان منصوبوں پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ذریعے عمل کیا جائے گا، جو سرمایہ کاری کے لیے سول۔ملٹری فورم ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...