لاہور( این این آئی) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سعودی عرب کے 93 قومی دن پر سعودی عرب کی حکومت اور عوام کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی فراخ دلانہ مدد کی ہے جو لائق تحسین اور ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کے قومی دن پر مبارک اور نیک تمناں کا پیغام دیتے ہیں، سعودی عرب کے قیام کو 93سال مکمل ہونے پر پاکستان کے عوام، اپنے قائد محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دلی خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہیں ۔ شہباز شریف نے کہا کہ 23ستمبر 1923ء کو بانی سعودی عرب عبدالعزیز بن الرحمان آل سعود سے لے کر آج تک آنے والی قیادت کی مسلسل محنت، بصیرت اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت سعودی عرب شاندار ترقی سے ہم کنار ہوا ہے ۔ سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں جنہوں نے وقت اور حالات سے قطع نظر اخوت و بھائی چارے اور تعاون و اشتراک عمل کے برادرانہ تعلقات کو مظبوط سے مظبوط تر بنایا ہے ، سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی فراخ دلانہ مدد کی ہے جو لائق تحسین اور ناقابل فراموش ہے۔ انہون نے کہا کہ ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان پر لگنے والی پابندیوں کے دوران بھی سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا تھا ، حالیہ عرصے میں پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں سعودی قیادت نے خصوصی کردار ادا کیا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ تنازعہ جموں و کشمیر سمیت پاکستان کے معاشی، خارجی اور قومی مفادات کے تحفظ میں سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ، دعا ہے کہ سعودی عرب ترقی و خوشحالی کی مزید منازل طے کرے اور پاک سعودی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں۔
مقبول خبریں
چوہدری شافع حسین کا چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ ،مختلف...
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے...
210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو عوام پہ خرچ کرنا ہے ، سرفراز...
کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے 210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ...
ایف آئی اے کو سابق صدر عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا گیا
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا...
عوام فوج کیلئے دعا کریں،پیر پگارا
تھرپاکر(این این آئی)حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ عوام فوج کے لیے دعا کریں۔تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں...
اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی...
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی...