لاہور( این این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار نامزد کرنے کے لئے 5 صوبائی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیئے ، پارلیمانی بورڈز سندھ ، جنوبی پنجاب ، وسطی پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ سے امیدواروں کا فیصلہ کریں گے ۔مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں،16رکنی وسطی پنجاب پارلیمانی بورڈ میں راجہ پرویز اشرف،رانا فاروق سعید،قمر زمان کائرہ،قاسم ضیا،سید حسن مرتضی،چودھری منظور،ثمینہ خالد گھرکی،شہزاد سعید چیمہ،عامر فدا پراچہ،تسنیم قریشی ،غلام فرید کاٹھیا،مخدوم فیصل صالح حیات ،ذکا اشرف ،چودھری اسلم گل،اورنگزیب برکی اوربیلم حسنین شامل ہیں ۔ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے 6رکنی پارلیمانی بورڈ میں سید یوسف رضا گیلانی، مخدوم سید احمد محمود،نواب زادہ افتخار احمد خان،مخدوم شہاب الدین،نتاشہ دولتانہ اورشازیہ عابد شامل ہیں،خیبر پختونخواہ کے 14رکنی پارلیمانی بورڈ میں فرحت اللہ بابر،فیصل کریم کنڈی،نجم الدین خان، سید اخواندزادہ چٹان،سید احمد علی شاہ باچا،شجاع خان،بیرسٹر مسعود کوثر،امجد خان آفریدی ،انور سیف اللہ خان،روبینہ خالد،اعظم خان آفریدی ،بیگم شہزادی سلمان،ہمایوں خان اورسردار علی خان شامل ہیں،صوبہ سندھ کے 30رکنی پارلیمانی بورڈ میں نثار احمد کھوڑو،سید وقار مہدی،عاجز دھامرا، عبداللطیف انصاری، عبدالقادر پٹیل، فاروق ایچ نائیک،ہری رام کشوری لال،اسلام الدین شیخ،جام مہتاب دہر،جمیل احمد سومرو،مخدوم جمیل الزمان،منظور حسین وسان،مولا بخش چانڈیو، میاں رضا ربانی،میر اعجاز جاکھرانی،مکیش کمار چاولہ،مراد علی شاہ،نفیسہ شاہ، نواب محمد یوسف تالپور،پیر مظہر الحق،رخسانہ زبیری،سعید غنی،سلیم مانڈوی والا،شازیہ عطا مری،شیری رحمان،سید خورشید احمد شاہ،سید نوید قمر، سید قائم علی شاہ،تاج حیدر اورشگفتہ جمانی شامل ہیں اوربلوچستان کے 8رکنی پارلیمانی بورڈ میں میر چنگیز خان جمالی،روزی خان کاکڑ،سر بلند خان جوگزئی،حاجی علی مدد جتک،میر باز محمد خان کیتھران ،میر محمد صادق عمرانی،صابر بلوچ اورغزالہ گولا شامل ہیں۔
مقبول خبریں
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو...
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو سماعت ہوگی،پی ٹی آئی چیئرمین...
چیئر مین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں نکاح...
عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی
اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے روشن...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود خصوصی عدالت کا سائفر کیس ٹرائل جیل...
اسلام آباد (این این آئی)افیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی اڈیالہ جیل...
(ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری مرحلے میں ہے ،مریم اور نگزیب
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری...