راولپنڈی (این این آئی)سابق رکنِ قومی اسمبلی اور شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کو بازیاب کرائیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے بارے میں کوئی ادارہ معلومات فراہم نہیں کر رہا، پولیس سمیت ہر ادارے کا دروازہ کھٹکھٹایا کوئی کچھ نہیں بتا رہا۔شیخ راشد شفیق نے کہا کہ ہم نے شیخ رشید کے بارے میں پاکستان اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط لکھے ہیں۔واضح رہے کہ 17 ستمبر کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ شیخ رشید کو ہاسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...