چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت لانے کی درخواست دائر

0
155

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل ضیا الرحمن نے سابق وزیرِ اعظم کو عدالت لانے کی درخواست دائر کر دی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ رمنا میں درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواست پر فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کر دئیے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست پر دلائل 12 اکتوبر کو طلب کیے گئے ہیں۔