اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہدا ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کردیا،اسلام آباد پولیس کو جدید تکنیکی صلاحیتوں سے لیس کیا جائیگا،ریاست کی بالا دستی کو ہرصورت قائم رکھا جائے گا۔وہ منگل کو اسلام آباد پولیس لائن ہیڈکوارٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگوکررہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے استقبال کیا۔وزیرِ داخلہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔وزیرِ داخلہ نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور خواتین ڈرائیونگ سنٹر کا بھی افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیرِ داخلہ کوافسران کے ساتھ ملاقات میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی سی سی پی او نے وزارت داخلہ کا ہرسطح پر اسلام آباد پولیس سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔آئی سی سی پی او نے وزیر داخلہ کو اسلام آباد پولیس کی کامیابیوں اور اقدامات کے متعلق آگاہ کیا۔آئی سی سی پی او نے اسلام آباد میں جرائم کے حوالے سے بھی بریفنگ د ی اور کہا کہ رواں سال گزشتہ سال کی نسبت کرائم میں کمی واقع ہوئی۔اسلام آباد پولیس منشیات کے خلاف بھرپور مہم چلا رہی ہے،غیرقانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کی ملک بدری کا پلان زیر بحث لایا گیا۔وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کو گزشتہ سال اسلام آباد میں امن و عامہ کی صورتحال کو پرامن طریقہ سے نمٹانے پر شاباش دی۔تمام افسران جوانمردی اور دل لگی سے فرائض ادا کریں۔ ریاست کی بالا دستی کو ہرصورت قائم رکھا جائے گا۔ تمام افسران شہریوں سے شائستہ رویہ اپنائیں اور ان کے مسائل کو حل کریں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...