اسلام آباد(این این آئی)نگراں وزیرِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف سے چین کے سفیر جیاؤ ژیڈونگ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ چین کے ساتھ آئی ٹی میں اسٹریٹجک پارٹنر شپ اور ٹیلی کام انفرااسٹرکچر میں تعاون کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک گاڑیوں کی تیاری کے لیے پاک چین اشتراک ایک سنگِ میل بن سکتا ہے، چین کے تعاون سے موبائل فون بیٹریز کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ مائیکرو چپس و دیگر ٹیلی کام مصنوعات بنانے کے لیے نہایت سازگار ماحول ہے، پاکستانی اسٹارٹ اپس کو چینی مارکیٹ تک رسائی کے لیے دو طرفہ تعاون کا فروغ ناگزیر ہے، یورپ اور امریکا کی طرح چین پاکستانی آئی ٹی ایکسپورٹ کے لیے بھی پرکشش مارکیٹ بن سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں آپٹیکل فائبر کیبل کا جال بچھانے کے لیے تمام مطلوبہ اقدامات کر رہے ہیں، پاک چین نوجوانوں کے مابین ہم آہنگی اور ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کو فروغ دینا ہو گا۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستانی درس گاہوں کے عالمی معیار کی چینی جامعات سے اشتراک کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ملاقات کے دوران چینی سفیر نے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
مقبول خبریں
مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس کے پلے...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نریندر مودی ایک ہارے ہوئے جواری کی طرح تقریر کر رہے تھے، جس...
شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق’ایک زخمی
سپین وام(این این آئی)شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی...
کشیدگی کے باعث بڑا مالیاتی اثر متوقع نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے، بھارت...
پاکستانی بے خوف، مہمان نواز اور پرامن ہیں، امریکی یوٹیوبر
نیویارک (این این آئی)پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان...
دوبارہ نہیں کرنا بیٹا، یہ فلم نہیں ہے، فہد مصطفی کا بھارت کو انتباہ
کراچی (این این آئی)معروف اداکار اور ٹیلی ویژن میزبان فہد مصطفی نے بھارتی جارحیت پر پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب کو...