واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے ایک نیٹ ورک پر پابندیاں عاید کی ہیں جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایران کے ڈرون پروگرام کے لیے حساس پرزوں کی خریداری میں مدد کر رہا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس نے تہران پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ روس کو یوکرین پر حملوں کے لیے ڈرون مہیا کر رہا ہے۔محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نیٹ ورک نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی)کی جانب سے ایران کے شاہد-136 ڈرونز میں استعمال ہونے والے ایک اہم جزو کی خریداری میں شپمنٹ اور مالی لین دین کی سہولت مہیا کی ،یہ ایران پر حالیہ پابندیوں کے سلسلے میں امریکا کا تازہ اقدام ہے۔ اس کارروائی میں ایران، چین، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے اداروں اور افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے عہدے دار برائن نیلسن نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی ساختہ یو اے وی یوکرین میں روس کے حملوں میں ایک اہم ہتھیار ہیں، جن میں وہ حملے بھی شامل ہیں جو یوکرین کے شہریوں کو دہشت زدہ کرتے ہیں اور اس کے اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہیں۔محکمہ خارجہ نے ترکیہ اور چین سمیت متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے اداروں اور افراد پر اس نیٹ ورک کا حصہ ہونے کا الزام عاید کیا ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا روس کی جنگی مشینوں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے، خاص طور پرایسے ہتھیاروں کی ترسیل کو روکنا چاہتا ہے جو یوکرین کے عوام اوربنیادی شہری ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...