لاہور( این این آئی)سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نوازشریف نے جنرل باجوہ اور جنرل فیض اور دیگر کے احتساب کا معاملہ 2017ء میں ہی اللہ پر چھوڑ دیا تھا، نوازشریف کی اصل سوچ یہی ہے ہمارے پاس دو راستے ہیں کہ ملک ٹھیک کریں یا اپنے حساب برابر کرنے میں لگ جائیں ، قوم کی بہتری اور پاکستان کی ترقی نوازشریف کی ترجیح ہو گی ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ قوم نوازشریف کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہے ،وطن واپسی پرنوازشریف کے جیل جانے کا امکان نہیں، سب کوپتہ ہے ان پر فراڈ کیسز بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کو بہتر کرنے میں نوازشریف کا ٹریک ریکارڈ ہے،انہوں نے ملک سے اٹھارہ ،اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کی، دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی،عوام نے موقع دیا تو نوازشریف دوبارہ ملک سے اندھیرے دوراوردہشتگردی ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم کے امیدوارہیں، وطن واپسی پران کو جیل جانے کی ضرورت نہیں ہو گی،قوم جانتی ہے یہ فراڈ کیس ہے،قوم نے ڈرامے کی بھاری قیمت چکائی،نوازشریف کا بیانیہ معاشی بحالی اوردہشتگردی کاخاتمہ ہو گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں،فرعونیت اوربڑے بول کایہی انجام ہوتاہے ۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...