لاہور( این این آئی)سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے بشیر میمن کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے استقبال کے لئے سندھ استقبالیہ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا، چیف آرگنائزر نے 12 رکنی استقبالیہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔استقبالیہ کمیٹی میں محمد زبیر، نہال ہاشمی، کھئیل داس کوہستانی شامل، شاہ محمد شاہ، علی اکبر، ڈاکٹر درشن، جام کرم علی اور زاہدہ بھنڈ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 48 گھنٹوں میں اپنا پہلا اجلاس منعقد کر کے رپورٹ کرے گی، کمیٹی نواز شریف کے استقبال کی تمام تیاریوں کا پلان مرتب کر کے چیف آرگنائزر کو دے گی۔کمیٹی 21 اکتوبر کو کارکنان کو سندھ سے لاہور لانے کے انتظامات کرے گی، کمیٹی 48 گھنٹوں میں میٹنگ کر کے پلان مرتب کرے گی، استقبالیہ کمیٹی مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کی پابندی کروائے گی۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل...
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے...
قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، وزیراطلاعات عطاء...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے...
راولپنڈی میں ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس...
بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، تمام 12 ڈرونز گرادئیے، ایک شہری شہید، 4...
راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب...