حدیقہ کیانی نے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کیلئے200 گھروں کی تعمیر نو کا ہدف پورا رلیا

0
172

لاہور( این این آئی)معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے لوگوں اور مختلف اداروں کے تعاون سے صوبہ بلوچستان میں سیلاب سے تباہ ہوجانے والے ایک گائوں میں 200 نئے گھر تعمیر کروانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔حدیقہ کیانی نے ستمبر 2022 میں بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد وہاں کے متاثرہ عوام کے لیے وسیلہ راہ نامی مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت انہوں نے عوام اور مختلف اداروں سے فنڈز جمع کیے تھے۔حدیقہ کیانی نے ابتدائی طور پر وسیلہ راہ مہم کے تحت بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ افراد کو ضروری اشیا ء کی فراہمی کی تھی جس کے بعد انہوں نے متاثرین کی گھروں کی تعمیر کا آغاز کیا تھا۔اب سیلاب کے بعد حدیقہ کیانی بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کی تحصیل ٹمبو کے ایک گائوں میں 370 گھر اور صحت ی سہولیات تعمیر کروانے میں کامیاب ہوگئیں۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے 200 گھر بنانے کے اپنے ابتدائی ہدف کو عبور کر لیا ہے، بلوچستان کے پسماندہ علاقے نصیر آباد میں اپنے ادارے کے تحت 370 مکانات اور دیگر صحت کی سہولیات تعمیر کی ہیں۔حدیقہ کیانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اعلان کیاکہ اللہ کے فضل اور آپ سب کی مدد سے ہم نے اپنا مقصد حاصل رلیا ہے، میں نے گزشتہ سال بلوچستان کی عوام، اپنی ماں اور اپنے ملک سے جو وعدہ کیا تھا وہ اب پورا ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ابتدائی ہدف 200 گھر تعمیر کرنے کا تھا لیکن آپ سب کی دعائوں، عزم، محنت کے ذریعے اب ہم نے بلوچستان کے علاقے نصیر آباد کے گاں تمبو اور کنڈی میں 370 گھر، 2 مساجد، 2 زچگی مراکز، ای اسکول، اور ای گروسری اسٹور تعمیر کرلیا ہے اس منصوبے میں گزشتہ سال کے دوران جمع کیے گئے تمام فنڈز استعمال کیے گئے ہیں۔