اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مستونگ اور ہنگو میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ انسانی جان ،مال اور عزت وآبرو پر حملہ کرنے والے اسلام دشمن ،ملک دشمن اور قوم کے غدار ہیں۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مستونگ اور ہنگو دھماکے قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کس قدر سفاک ہیں وہ عناصر جنہوں آج کے دن بھی انسانیت کا پاس نہیں رکھا۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ انسانی جان ،مال اور عزت وآبرو پر حملہ کرنے والے اسلام دشمن ،ملک دشمن اور قوم کے غدار ہیں۔انہوںنے کہاکہ آج کے بابرکت دن کے موقع پر خونریزی بڑی سازش کا حصہ ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر تحفظات ہیں،بے گناہ انسانوں کے خون سے کھیلنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ قوم کو یک جاں ہو کر ایسے فسادی عناصر کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں،دعاگو ہوں کہ اللہ کریم شہداء کی شہادتوں کو قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ دعاء ہے کہ اللہ کریم زخمیوں کو جلد صحت عطاء فرمائے۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...