بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں بم دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،اسفند یار ولی

0
208

اسلام آباد(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہاہے کہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں بم دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، امن کے قیام کیلئے پولیس، فوج، عوام، سیاسی رہنماؤں نے قربانیاں دیں، خدارا قربانیاں ضائع نہ کریں۔ اپنے بیان میں اسفند یار ولی نے کہاکہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں بم دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دھماکے میں شہید افراد کے بلنددرجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آئے روز دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ انتہائی تشویشناک اور افسوسناک ہے۔ اسفند یار ولی نے کہاکہ گذشتہ کئی سالوں سے جاری اس خونریزی کو روکنے کیلئے ابھی تک خاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حالات روزبروز خراب ہوتے جارہے ہیں لیکن کسی کو فکر ہی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ باجوڑ سے وزیرستان،پشاور،صوابی،ڈی آئی خان،کوئٹہ اور مستونگ تک معصوم لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ امن کے قیام کیلئے پولیس، فوج، عوام، سیاسی رہنماؤں نیقربانیاں دیں، خدارا قربانیاں ضائع نہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ حالات کا جائزہ لے کر اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ آج تک دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف کاغذی کارروائی بھی نہیں ہوسکی۔