اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے مستونگ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ کو دہشتگردوں کا ٹارگٹ ہے۔ اپنے بیان میں مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ مستونگ کو دہشتگردوں کا ٹارگٹ ہے۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ عید میلادالنبی ۖکے جلسے میں دھماکہ سے جانی نقصان پر افسوس ہے۔انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن زخمیوں کو خون دینے کیلئے نواب غوث بخش ہسپتال پہنچیں۔انہوںنے کہاکہ شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعاگو ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت بلوچستان شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔دریں اثناء ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاکہ سفاکیت کی انتہاء ہے۔انہوںنے کہاکہ ایسے لوگ انسان کہلانے کے لائق نہیں ،وحشی درندے ہیں۔اسلم غوری نے کہاکہ ہمارے لئے اسوہ حسنہ نبی کریم کی ذات بابرکت ہے جنہوں نے انسانیت کی تعظیم کا درس دیا۔اسلم غوری نے کہاکہ ایسے درندوں کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔انہوںنے کہاکہ زخمیوں کو فوری طبی سہولت فراہم کی جائے ،اللہ پاک ان کو صحت دے،اللہ پاک شہداء کی قربانی کو قبول فرمائے۔لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...