لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان جلسے سے صرف پارٹی قائد نوازشریف ہی خطاب کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے مسلم لیگ (ن) نے نئی حکمت عملی طے کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ 21اکتوبر کو مینار پاکستان جلسے سے قائد نواز شریف کے علاوہ کوئی بھی پارٹی رہنما خطاب نہیں کرے گا۔لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان جلسہ میں پارٹی صدر شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت کوئی بھی رہنما خطاب نہیں کریگا، قائد (ن) لیگ کے خطاب سے قبل صدر (ن) لیگ لاہور سیف الملوک کھوکھر حاضرین کا شکریہ ادا کریں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اپنے خطاب میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کو بیانیہ دیں گے، صرف نواز شریف کے خطاب کی تجویز چیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے دی گئی ہے، مریم نواز کی تجویز سے پارٹی کے بڑوں نے اتفاق کیا۔یاد رہے کہ (ن) لیگ نے اس سے قبل استقبالی سٹیکرز کو بھی نوازشریف کی تصویر تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...