اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت کی ان کیمرا کارروائی کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس دوران ضمانت کی درخواست پر اِن کیمرا سماعت کی ایف آئی اے کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔دوران سماعت پراسیکیوٹر شاہ خاور نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کو پبلک نہیں کیا جاسکتا، کچھ بیانات اور کچھ مواد ایسا ہے جسے پبلک میں بیان نہیں کیا جا سکتا، دوسرے ممالک سے متعلق بیانات بھی عدالت کے سامنے رکھنے ہیں، ایسے بیانات اوپن کورٹ میں سامنے لانے سے دوسریممالک سے تعلقات خراب ہونیکا اندیشہ ہے۔اس دوران عدالت نے استفسار کیا کہ ٹرائل کا معاملہ الگ ہے،کیا ضمانت کی سماعت بھی اِن کیمرا ہو سکتی ہے؟ اس پر وکیل نے کہا کہ مجھے اس حوالے سے تو نہیں معلوم، آپ بھی دیکھ لیجئے گا۔دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کا عندیہ دیا اور کہا کہ لائیو اسٹریمنگ ہوگی ضرور ہوگی، ہم نے یہ معاملہ فل کورٹ کے سامنے رکھا ہے، کورٹ کی کارروائی براہ راست بھی ہوگی، ابھی اس پرکمیٹی کام کررہی ہے۔بعد ازاں عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ان کیمرا کارروائی کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...