لاہور(این این آئی) پاکستانی اور بھارتی فنکاروں پر مشتمل پنجابی فلم ‘اینی ہاؤ مٹی پاؤ’ 6 اکتوبر کو پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔فلم کے حوالے سے لاہور میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں اکرم اداس، وکی کوڈو، افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، اظہر بٹ، شیخ عابد رشید، روبی انعم اور شاہد خان نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستانی اداکار اکرم اداس کا کہنا تھا کہ یہ سب کے لئے خوشی کا مقام ہے کہ ہمارے آرٹسٹ ہمسایہ ملک کی فلموں میں کام کرکے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔افتخار ٹھاکر نے کہا کہ ہمارے ہاں پنجابی فلمیں بن تو رہی ہیں لیکن وہ انٹرنیشنل لیول کی نہیں ہیں اور ہمارے فنکاروں نے ہمسایہ ملک کی فلموں میں کام کرکے ایک معیار بنایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم ‘اینی ہاؤ مٹی پاؤ’ کا اصل فلسفہ یہ ہے کہ بے لوث ہوجاؤ، آپ کو کبھی نقصان نہیں ہوگا، فلم میں پاکستان سے اکرم اداس اور وکی کوڈو نے کام کیا ہے، ہم سب یہاں ان کی تحسین کے لئے آئے ہیں۔وکی کوڈو نے بتایا کہ فلم ‘اینی ہاؤ مٹی پاؤ’ میں کام کرکے بڑی خوشی ہوئی اور اکرم اداس نے انہیں فلم میں چانس دیا ہے۔آئی ایم جی سی کے روح رواں شیخ عابد رشید نے کہا وہ بارہ سال سے فلموں کی ڈسٹری بیوشن کررہے ہیں اس دوران چار سو فلمیں ریلیز کرچکے ہیں، انہیں امید ہے کہ ‘اینی ہاؤ مٹی پاؤ’ بھی کامیاب ہوگی۔فلم پروڈیوسر اظہر بٹ نے بتایا کہ میرا انڈین انڈسٹری میں جانے کا سارا کریڈٹ افتخار ٹھاکر کو جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ہریش ورما، عمارہ دستور، بی این شرما، نرمل رشی، سیما کوشل، پرکاش گادو، اکرم اداس اور وکی کوڈو شامل ہیں جبکہ فلم کے ڈائریکٹر جنجوت سنگھ ، رائٹر جسگریوال اور پروڈیوسر اپکار سنگھ اور جرنیل سنگھ شامل ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...