اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جوائنٹ بینک اکائونٹ کھلوانے کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔شاہ محمود قریشی کی جوائنٹ بینک اکانٹ کے لیے بائیو میٹرک کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری سیکرٹ ایکٹ عدالت پیش ہوئے۔وکیل صفائی علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کا ایک ہی بینک اکانٹ ہے، وہ جیل میں ہیں، روز مرہ کے معاملات چلانے کے لیے جوائنٹ اکانٹ کھلوانا ہے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی بائیو میٹرک کے لیے بینک اسٹاف کو جیل جانا ہے، ان کا ایک ہی بیٹا ہے جو واحد کفیل ہے، سابق وفاقی وزیر کے ملازمین اور وکلا کو تنخواہیں بھی دینی ہیں۔وکیل صفائی علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی بیٹی اور بیوی کے ساتھ جوائنٹ بینک اکانٹ کھلوانا چاہتے ہیں۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...