لاہور( این این آئی)پاکستان کی ہردلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کی شادی پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ان کی ساتھی اداکارائوں نے جذباتی پیغامات شیئر کیے ہیں جبکہ کچھ اداکارائیں آبدیدہ بھی ہوگئیں۔معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ بہت بہت مبارک ہو ماہرہ خان، بطور شادی شدہ جوڑا دعا ہے آپ کا یہ سفر خوشیوں اور محبت سے بھرپور رہے۔ ایمن خان نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مبارک ہو ماہرہ ہمیشہ خوش و خرم رہیں۔اداکارہ حرا خان بھی یہ خبر سن کر اپنے جذبات کو روک نہ پائیں ،انہوںنے لکھا کہ میں نے یہ ابھی دیکھا اور میری آنکھوں میں آنسو ہیں، اریبہ حبیب نے ان مسحور کن لمحات کے حوالے سے لکھا کہ ماشااللہ بہت خوبصورت۔عتیقہ اوڈھو نے جذباتی انداز میں پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میری بہت پیاری ماہرہ کو شادی مبارک ، مجھے امید ہے کہ وہ اور سلیم ایک دوسرے کے ساتھ ہر خوشی دیکھیں گے،یہ لمحہ کسی بھی ورکنگ خاتون کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔انہوںنے مزید لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ ماہرہ اپنی نجی اور پرفیشنل زندگی میں اب مزید کامیابیاں حاصل کرے گی، اللہ تمہیں ہمیشہ اپنی امان میں رکھے۔صبا ی فیصل نے لکھا کہ اس انڈسٹری میں تمہاری پہلی ماں کی جانب سے تمہیں شادی بہت مبارک ہو، انہوں نے ہمسفر میں خرد کی ماں کے کردار کا حوالہ دیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...