کراچی(این این آئی) جناح اسپتال کراچی میں 34 سالہ شخص کے پتے کا پہلا کامیاب روبوٹک آپریشن کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کراچی کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز کر دیا گیا، پہلی سرجری 34 سالہ شخص کی کی گئی، آپریشن میں اسپتال کے ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سمیت 14 ماہرین شریک ہوئے۔ڈائریکٹر جناح اسپتال پروفیسر شاہد رسول کے مطابق پہلے مریض کے پتے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے، روبوٹک مشین کے ذریعے 25 منٹ میں یہ آپریشن کیا گیا۔پروفیسر شاہد رسول نے بتایاکہ آج سے روزانہ کی بنیادوں پر 2 سے زائد آپریشن ہوں گے، اسپتال کے یورولوجی اور گائنی سمیت دیگر وارڈوں کے ضرورت مند مریضوں کا مفت آپریشن جاری رہے گا۔انھوں نے بتایا کہ روبوٹک سرجری کے لیے کسی بھی ایک مریض پر لاکھوں روپے کے اخراجات آتے ہیں، تاہم جناح اسپتال میں مفت کی جانے والی روبوٹک سرجری کے نتیجے میں تمام مستحق مریضوں کو یہ سہولت مفت حاصل ہوگی۔جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 12 سے 14 رکنی ماہرین کی ٹیم جناح اسپتال کے پاس موجود ہے، جو سرجری کا وسیع تر تجربہ رکھتی ہے۔
مقبول خبریں
(ن) سے اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے،پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو...
لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری...
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...
سید نور کے چٹکلوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل...